پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن کو حل کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم

پیر 24 مارچ 2014 16:14

پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن کو حل کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم

ہیگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں امریکا کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہیگ میں وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو کئی مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے جن پر ہم باہمی تعاون کے تحت قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں اور آگے بھی امریکا کا تعاون ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، امریکا پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے اور امریکا پاکستان کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کی لئے تعاون کررہا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے ان کی پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی جو انتہائی تعمیری تھی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی جلد ملاقات ہوگی جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :