کراچی:میٹرک کے امتحانات ،پہلی مرتبہ کالجز امتحانی مراکز بنائے گئے

پیر 24 مارچ 2014 16:02

کراچی:میٹرک کے امتحانات ،پہلی مرتبہ کالجز امتحانی مراکز بنائے گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے پہلی مرتبہ کالجز کو بھی امتحانی مراکز بنایا گیا ہے۔بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران نقل مافیا کے خلاف اقدامات کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

ناظم امتحانات نعمان احسن نے بتایا کہ بورڈ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ امتحانات کے لیے کالجز کو امتحانی مراکز بنایا ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز بنانے جانے والے کالجز میں اسلامیہ آرٹس، اسلامیہ کامرس، اسلامیہ سائنس، جامع ملیہ کالج ملیر، گلشن کالج اور لیاقت گرلز کالج ملیر شامل ہیں۔ ان کالجز میں 8 ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے۔ بورڈ نے امتحانی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے سرکاری اور نجی جامعیات کے طلبہ پر مشتمل رضاکارانہ ٹیمیں بھی بنائی ہیں،جو امتحانات کے دوران اساتذہ کی کمی کو پورا کریں گی۔ ناظم امتحانات کے مطابق میٹرک کے امتحانات 2 اپریل سے شروع ہوں گے اور اس میں 3 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :