پاکستان کی جوہری سلامتی پر اعتماد ہے، امریکی وزیر خارجہ

پیر 24 مارچ 2014 15:29

ہیگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ ہیگ میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، امریکا توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے، امریکا پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ جاری ہیں۔

جان کیری نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم نواز شریف نے جان کیری کے ساتھ ملاقات کو تعمیری قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :