Live Updates

میٹروبس چلا سکتے ہیں تونظام بھی بدل سکتے ہیں ،شہباز شریف

پیر 24 مارچ 2014 15:29

میٹروبس چلا سکتے ہیں تونظام بھی بدل سکتے ہیں ،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ قوم23مارچ کی خوشیاں منارہی ہے لیکن وہ پاکستان کی صحیح تصویر پیش نہیں کریں گے توزیادتی ہوگی۔خوشیاں شادیانے بجانے سے دوبالانہیں ہوتیں،اس کیلئے سخت محنت کرناہو گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلٰی پنجاب لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ11ماہ میٹروبس منصوبہ بن سکتا ہے توفرسودہ نظام بھی بدلاجاسکتاہے۔

پنجاب سے لوگ نقل مکانی توکرسکتے ہیں لیکن نقل نہیں کرسکتے،انہوں نے لڑکیوں پرحصولِ علم کے بعد ملکی تعمیروترقی میں کرداراداکرنے پر زوردیااورکہاکہ تعلیم یافتہ لڑکیاں گھربیٹھ کرصرف کافی پیئیں توملک ترقی نہیں کرسکتا۔شہبازشریف نے اعلان کیاکہ جویونیورسٹی دنیا کی پہلی پانچ سویونیورسٹیوں میں شامل ہوگی، اس کے سامنے حکومتی خزانہ ڈھیر کردیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ہاتھوں گولڈ میڈل نہ ملنے پرمتعددطالبات رو پڑیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :