کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ساڑھے 300سے زائد پوائنٹس کی کمی

پیر 24 مارچ 2014 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی فروخت میں تیز ی آگئی۔ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے آغاز پر ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کار اور خاص طور پر غیر ملکی انویسٹرز تیل و گیس کے شعبے میں محتاط رویہ اپنائے ہوئے دکھائی دیے اور شیرز کی فروخت کا رحجان بڑھنے سے 100 انڈیکس 26 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔بروکرز کے مطابق حکومت کی جانب سے او جی ڈی سی ایل کے مزید شیئر جاری ہونے کی صورت میں قدرے سستے حصص ملنے کی توقعات کے باعث انویسٹر فل حال کمپنی کے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :