اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان جانے والا مسافر گرفتار

پیر 24 مارچ 2014 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والا قاسم نامی شخص اسلام آباد سے یونان جارہا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ پاسپورٹ سفر کرنے والے مسافر کا نہیں اور پاسپورٹ پر موجود تصویر کو بدلا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ہی ملزم قاسم نے جعلی پاسپورٹ 2ہزار 800 یورو میں خریدنے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم سے انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :