جسقم کے رہنمامقصودقریشی اور سلمان ودھو سپرد خاک

پیر 24 مارچ 2014 13:17

جسقم کے رہنمامقصودقریشی اور سلمان ودھو سپرد خاک

رتوڈیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما مقصود قریشی اورسلمان ودھو کو رتوڈیرو میں سپردخاک کردیا گیا۔جسقم کے رہنماوٴں مقصودقریشی اور سلمان ودھو کی میتیں رتوڈیرو پہنچائی گئیں۔ جہاں جنازے میں جسقم چیرمین صنعان قریشی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں کو جسقم کے سابق چیرمین بشیر خان قریشی کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا گیا ہے۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر رتوڈیرو میں مکمل ہڑتال اور تمام چھوٹی بڑی دوکانیں بند رہیں۔مقصودقریشی اور سلمان ودھو کی لاشیں جمعے کو نوشہروفیروز میں جلی ہوئی کار سے ملی تھیں۔دونوں افراد کی پْراسرار ہلاکت کا معمہ حل کرنے کیلیے پر جسقم کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، ہلاکت کا معمہ حل کرنے کیلیے کراچی میں پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔