ورلڈ ٹی ٹوئنٹی :آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا اور سری لنکا کا ہالینڈ سے ہو گا

پیر 24 مارچ 2014 13:09

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) سنسنی پھیلاتی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں آج بھی خوب رنگ جمے گا،جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،تو سری لنکا کامقابلہ ہوگاہالینڈ سے۔چوکوں چھکوں کی برسات آج بھی کئی رنگ بکھیرے گی،کیونکہ مقابلہ ہوگا اسٹارزسے سجی ٹیموں کے درمیان۔

دوپہرڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ۔

(جاری ہے)

ایک طرف ڈیل اسٹین اوراے بی ڈی ویلیرز ہیں ،تودوسر ی جانب برینڈن میکلم اورمارٹن گپٹل۔ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں جنوبی افریقاکو نیوزی لینڈ پربرتری حاصل ہے،لیکن دوہزارگیارہ کے میگاایونٹ میں کیویز نے ہی پروٹیاز کوباہرکیاتھا۔شام ساڑھے چھ بجے ٹاکراہوگاسری لنکا اورہالینڈ کے درمیان ،یہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔سری لنکاٹی ٹوینٹی کی کامیاب ترین ٹیم ہے،میگاایونٹ تونہیں جیتی لیکن سب سے اچھاایورج ضرور رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :