جنگ بندی میں توسیع کے بغیرنتیجہ خیزمذاکرات نہیں ہو سکتے، رستم شاہ مہمند
پیر 24 مارچ 2014 11:55
اسلام آباد / اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لیے نئی حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ ان کے طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات 3دن میں متوقع ہےان کاپہلا ہدف جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کراناہے۔ ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگوکرتے ہوئےرستم شاہ مہمند نے کہاکہ جنگ بندی میں توسیع کے بغیرنتیجہ خیزمذاکرات نہیں ہو سکتے۔
علاوہ ازیں طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہاکہ مذاکرات میں آئی ایس آئی کے ایک افسرکے شامل ہونے کاقوی امکان ہے۔ کورکمانڈرز نے فیصلہ کیاتھا کہ فوج امن عمل میں براہ راست شریک نہیں ہوگی تاہم انھوںنے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندگان کومذاکرات میںشریک ہونے کی اجازت دی ہے۔(جاری ہے)
اس سوال پرکہ کیاحکومت اورفوج مذاکرات کے حوالے سے ایک پیج پرہیں؟ پروفیسرابراہیم نے کہاکہ فوج حکومت کافیصلہ تسلیم کرے گی۔
انھوںنے کہاکہ ہم جنگ بندی کومکمل امن میں تبدیل کرناچاہتے ہیں۔ اگراس میں ہم فوری کامیاب نہ ہوئے توکم ازکم جنگ بندی میں توسیع کرانے کی کوشش کریںگے۔طالبان کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ ہم مذاکرات کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیںگے۔ قوم کوامن کی خوشخبری مہینوں نہیں دنوں میں دیںگے۔ حکومت کی سنجیدگی اورفوجی آپریشن نہ کرنے کی پالیسی کی وجہ سے مذاکرات کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ دہشت گردی ختم ہوگی توملک سے مہنگائی، بے روز گاری، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کاخاتمہ ہوسکے گا۔ پارٹی رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگومیں انھوں نے کہاکہ ہم قیام امن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ بہت جلددہشت گردی کاخاتمہ اور امن کاقیام ممکن ہوجائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.