روسی فوج نے کرائمیا میں آخری فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا، یوکرینی حکومت کے حامیوں نے ریلی نکالی اور روس کے خلاف نعرے بازی کی

اتوار 23 مارچ 2014 22:31

کرائمیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) روسی فوج نے کرائمیا میں آخری فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا۔ یوکرینی حکومت کے حامیوں نے ریلی نکالی اور روس کے خلاف نعرے بازی کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے شہر کرائمیا کے فوجی بیس پر دھاوا بول دیا، روسی فوج کی گاڑیاں فوجی اڈے کے دروازے سے ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

روسی فوجیوں نے اڈے پر توڑپھوڑ کی اور یوکرینی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

روسی فوج نے طاقت کے زور پر بیس کمانڈر کو نظربند کردیا۔ کرائمیا میں قائم یہ آخری فوجی اڈا تھا جو یوکرینی فوج کے کنٹرول میں تھا۔اس موقع پر یوکرین کے فوجی روسیوں سے لڑنے کے بجائے ترانہ گاتے رہے۔ دوسری جانب یوکرینی حکومت کے حامیوں نے ریلی نکالی اور روس کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :