جڑواں شہروں میں پینے کے پانی میں پولیو کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف

اتوار 23 مارچ 2014 22:23

جڑواں شہروں میں پینے کے پانی میں پولیو کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) جڑواں شہروں میں پینے کے پانی میں پولیو کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پولیو وائرس کی موجودگی گندے پانی میں بلند شرح اور جڑواں شہروں کے درمیان آبادی کی جاری نقل و حرکت کے پیش نظر پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں گندے نالوں کا پانی اسلام آباد سے آتا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیو کو وائرس موجود ہو۔ وزارت قومی صحت کے مطابق اسلام آباد میں گندے نالوں کے پانی سے آئندہ چھ ماہ سے ماحولیاتی سیمپلنگ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :