افغانستان کے انتخابات میں 26 لاکھ افغان مہاجرین کے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے محروم رہنے کا خدشہ ،اگر رابطہ کیا گیا تو درخواست پر غور کر سکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے‘ پاکستانی حکام

اتوار 23 مارچ 2014 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) افغان حکومت نے انتخابات کیلئے پاکستان میں موجود26 لاکھ افغان مہاجرین کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پاکستان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا جسکی وجہ سے افغان مہاجرین کی اکثریت کے ووٹ کے حق سے محروم رہنے کا خدشہ پید اہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت کے پاکستان سے عدم رابطہ کے باعث پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی اکثریت کااپنے ملک کے عام انتخابات میں ووٹ کے حق سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے 26 لاکھ افغان مہاجرین کو ووٹ کا حق دینے کے بارے میں حکومت پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر رابطہ کیا گیا تو درخواست پر غور کر سکتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں 1.6 ملین رجسٹرڈ شدہ اور ایک ملین سے زائد غیر رجسٹرڈ افغانی رہائش پذیر ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے موجودہ عام انتخابات میں افغان پناہ گزینوں کی ووٹنگ کی ضابطہ کی کارروائیوں کیلئے ابھی تک کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :