پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں بارش کا امکان

اتوار 23 مارچ 2014 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور پیر کے روز اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر آندھی اورژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں چمن ،پشین ،ہرنائی ،مسلم باغ اورژوب میں کالے بادل جم کر برسے ،جبکہ لورالائی کے علاقے دکی میں ژالہ باری سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔مانسہرہ اورقبائلی علاقے پاراچنار میں بارش نے وادیوں کے دلفریب حسن کواوربھی نکھاردیا۔پنجاب میں جھنگ،سرگودھا،وہاڑی،چیچہ وطنی میں بہارکی بارش کولوگ خوب انجوائے کررہے ہیں۔سندھ کے شہر جیکب آباد میں برسات نے گرم علاقے کے موسم کو خوبصورت بنادیا ۔دوسری طرف ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :