قزاقوں سے بازیاب کرائے گئے بحری جہاز مارنگ گلوری کے چھ پاکستانیوں کی واپسی کا طریق کار طے کیا جارہا ہے،دفترخارجہ

اتوار 23 مارچ 2014 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کرائے گئے جہاز مارنگ گلوری کے چھ پاکستانیوں کی واپسی کا طریق کار طے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بحری جہاز مارننگ گلوری کو لیبیا کے حکام کی تحویل میں دے دیاگیا ہے،عملہ کے چھ پاکستانیوں کو واپس لانے کا طریق کارطے کیا جارہا ہے،طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام چھ پاکستانیوں اوران کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیبیا کے حکام پاکستانیوں سمیت عملہ کے تمام افراد سے تحقیقات کررہے ہیں۔