جیلوں کے عملے کی جانب سے بھتہ لئے جانے کے حوالے سے کسی رپورٹ کی تیاری کا علم نہیں ‘ وزیر جیل خانہ جات ،یہ نہیں کہتا کہ محکمے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیا لیکن کمی ضرور ہوئی ہے ،آئندہ مالی سال میں تمام جیلوں میں جیمبرز لگا دئیے جائینگے‘ عبد الوحید چوہدری
اتوار 23 مارچ 2014 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحیدچوہدر ی نے جیلوں کے عملے کی جانب سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لئے جانے کے حوالے سے کسی رپورٹ کی تیاری سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ محکمے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیا لیکن اس میں کمی ضرور ہوئی ہے ، مالی سال 2014-15ء میں تمام جیلوں میں جیمبرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔
” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ میرے علم میں ہرگز ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ جیلوں میں عملے کی جانب سے بھتہ لیے جانے کے حوالے سے رپورٹ تیار کر کے بھجوائی گئی ہے ۔ وزارت سنبھالنے کے بعد جیلوں میں اس وباء کے خاتمے کے لئے اچانک دوروں کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی اس سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
میں یہ نہیں کہتا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن سرے سے ختم ہو گئی ہے لیکن موجودہ حکومت کے اقدامات سے اس میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے اور ہم اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیر جیل خانہ جات نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 12جیلوں میں جیمبرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائیگا جبکہ آئندہ مالی سال میں صوبے کی تمام جیلوں میں جیمبرز لگا دئیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کی 32 جیلوں کا عملہ ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لیتا ہے اور اسکی رپورٹ وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.