محمد شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ کاکردگی مثالی رہی ، انہیں منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے میں کمال حاصل ہے، محمد نواز شریف ،پراجیکٹ کا تخمینہ لگاتے وقت بھول ہو گئی ،فیض آباد انٹر چینج تک میٹرو بس کا پہلا حصہ ایلیویٹڈ ہے ،زیادہ لاگت آئیگی ،اسلام آباد میٹرو بس سیکشن آن گراؤنڈ ہونے سے کم لاگت آئیگی، ففٹی ففٹی فارمولے پر نظرثانی کی جائے، شہباز شریف،وزیر اعلی کو اس بارے مایوس نہیں کریں گے ،فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے فارمولے کا جائزہ لیں گے،وزیر اعظم
اتوار 23 مارچ 2014 18:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا شہباز شریف کا کمال ہے۔ انہوں نے موٹر وے پراجیکٹ کی تقلید کی ہے جسے وفاقی حکومت نے کم سے کم وقت میں مکمل کیا حالانکہ اس دوران ہماری حکومت ختم ہو گئی تھی اور دوبارہ اقتدار میں آنے تک وقت کے ضیا ع کے باوجود ہم نے اس منصوبے کو تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیا۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہباز شریف کی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے میں کمال حاصل ہے۔ وزیراعظم نے میٹرو بس پراجیکٹ کے فنڈز کیلئے وفاقی اور حکومت پنجاب کی طرف سے ففٹی ففٹی کے فارمولے پر وزیر اعلیٰ کی طرف سے نظر ثانی کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محمد شہباز شریف کی بطور وزیر اعلی کاکردگی مثالی رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.