گورنر سندھ نے یوم پاکستان کے موقع پر ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز دیئے

اتوار 23 مارچ 2014 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اتوار کو یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس کے دربار ھال میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور تمغئہ امتیاز دیئے۔ انہوں نے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی ظاہر کرنے والے گیارہ افراد کو صدر پاکستان کی جانب سے یہ اعزازات دئے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صوابئی وزراء اعلیٰ حکام اور اعزاز یافتگان کے عزیز و اقرباء نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے نظامت کے فرائض ادا کئے اور citations پڑھیں۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سید خورشید حسنین کو سائنس (فزکس) کے شعبے میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں شاھد عبداللہ (آرٹ و ڈیزائن)، شفیق الزماں (خطاطی)، نزیر احمد لغاری (صحافت، منیر حسین (بعدازمرگ) صحافت شامل ہیں جبکہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں نورما فرنینڈس تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد (تعلیم)، مسرت مرزا (مصوری)، راجہ بھائی جان (موسیقی)، قمبر علی بروہی (لوگ رقص)، پروفیسر قلندر شاہ لکیاری(ادب) شامل ہیں۔