یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا ،کوئٹہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 23 مارچ 2014 18:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) یوم پاکستان کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں تقریبات جاری کسی بھی قسم کی تخریب کاری اور دہشتگردی کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اتوار کے روز کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع نصیرآباد جعفرآباد سبی چاغی زیارت ژوب پشین قلعہ عبداللہ سمیت دیگر اضلاع میں 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے کوئٹہ میں عسکری پارک کینٹ او ردیگر علاقوں میں بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریبات میں حصہ لیا سکول کے بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی تقریبات میں شریک رہی عسکری پارک اور ملحقہ علاقے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی آنے جانے والے کی جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے جبکہ قریبی سڑکوں کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث لوگ اور لوکل بسز کے روٹس عارضی طور پر تبدیل کئے گئے تھے بچوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے گئے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔