آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہو گا، پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دئیے جانے کا امکان

اتوار 23 مارچ 2014 18:51

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہو گا، پاکستان کو پچپن کروڑ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ( پیر )واشنگٹن میں ہو گا، پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔منظوری کے بعد فنڈ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کو ملنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔