صدرمملکت کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے 14میجرجنرلز کو ہلال امتیاز(ملٹری)عطا کیاگیا

اتوار 23 مارچ 2014 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) صدرمملکت کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے 14میجرجنرلز کو ہلال امتیاز(ملٹری)عطا کیاگیاصدرمملکت ممنون حسین کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کواعزازات عطا کئے گئے اس موقع پرپاک فوج کے 14میجرجنرلز کوہلال متیاز(ملٹری)دیئے گئے یہ اعزاز حاصل کرنیوالے میجرجنرلزمیں محمد طارق حلیم سوری، ریحان عبدالباقی،ارشد محمود،خالد محمود،عمرمحمودحیات، سجاد رسول، شاہد بیگ مرزا، عاصم سلیم باجوہ، محمد جعفر،صادق علی ،سیدنجم الحسن، عبدالخالق ،عادل خان اورامجد فہیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :