احیائے نظریہ پاکستان مارچ، جلسوں ، ریلیوں اور کانفرنسوں میں چھ ہزار سے زائد شہداء کے ورثاء کی شرکت

اتوار 23 مارچ 2014 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) جماعة الدعوة پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والے احیائے نظریہ پاکستان مارچ، جلسوں ، ریلیوں اور کانفرنسوں میں چھ ہزار سے زائد شہداء کے ورثاء نے شرکت کی اور اسلام و پاکستان کے دفاع کیلئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی پیش کرنے کا عزم کیا گیا۔

(جاری ہے)

23مارچ کو ماضی میں بھی اگرچہ جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیاجاتا ہے لیکن جماعةالدعوة کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یکجہتی کشمیر کانفرنسیں ہوں یا نظریہ پاکستان کے حوالہ سے ہونے والے احیائے نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنسیں‘ ان میں مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے مجاہدین کے ورثاء بھی ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔

احیائے نظریہ پاکستان کارواں اور جلسہ عام میں شریک ورثاء شہداء کا کہنا تھا کہ وہ جماعةالدعوة کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مظلوم کشمیری مسلمانوں اور اسلام و پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے مزید بیٹے وبھائی قربان کرنے کو بھی تیار ہیں یہ ہمارا شرعی فریضہ ہے جسے پوری قوم کو ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :