اب ڈرون حملہ نہیں ہوگا،ملک میں مذاکرات کے ذریعے امن لائیں گے،عابد شیر علی

اتوار 23 مارچ 2014 17:02

اب ڈرون حملہ نہیں ہوگا،ملک میں مذاکرات کے ذریعے امن لائیں گے،عابد شیر ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) فیصل آباد میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 12 سال سے غیر ملکی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن اب پر امن ملک چاہتے ہیں جس میں تمام مزہبی جماعتوں اور لوگوں کو آزادی کیساتھ رہنا ہو گا۔ڈائیلاگ کے زریعے ملک میں امن لائیں گے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ملک میں امن لانے کیلئے ڈائیلاگ جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کسی کو بھی ناحق خون بہانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔

طالبان کیساتھ مزاکرات جاری ہیں پچھلے تین چار ماہ کے دوران کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا اور نہ اب ہو گا۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی لیکن ہم نے اس کو کم کر کے 6 سے 8 گھنٹے کردیا ہے ۔ اسی سال دو ہزار میگاواٹ سسٹم کا حصہ بن جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں بجلی کے ٹیرف برابر ہو نگے ۔کے پی میں ٹیرف تبدیل کیئے جانے پر سپریم کورٹ میں گئے ہیں تاکہ مسلہ حل ہو سکے۔