ورلڈٹی20، اکمل برادران کی شاندار بیٹنگ ، پاکستان کا آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے192رنز کا ہدف ، عمر اکمل کے94، کامران اکمل کے31رنز ، کلٹرنائل کی 2وکٹیں
اتوار 23 مارچ 2014 16:15
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم ترین میچ میں پاکستان نے اکمل برادان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 192 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل اوپننگ کے لئے آئے لیکن گزشتہ میچ کی طرح اس مرتبہ بھی قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی اچھا آغاز نہ کرسکی اور صرف 7 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو احمد شہزاد کی صورت میں پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
اس موقع پر کپتان محمد حفیظ کریز پر کامران اکمل کا ساتھ دینے آئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 25 رنز تک پہنچایا تو اس موقع پر محمد حفیظ 13 رنز بنانے کے بعد شین واٹسن کا شکار بن گئے۔
(جاری ہے)
حفیظ کے بعد کریز پر کامران اکمل کا ساتھ نبھانے ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل آئے۔دونوں بھائیوں نے آسٹریلوی بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں اکمل برادران نے 11.29 رنز فی اوور کی اوسط سے 96 رنز کی شراکت قائم کی۔
121 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں برداشت کرنا پڑا، انہوں نے 31 رنز بنائے۔147 رنز پر صہیب مقصود کی صورت میں پاکستان کی چوتھی وکٹ گری۔لیکن دوسری جانب عمر اکمل کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا، صہیب مقصود کے بعد شاہد آفریدی میدان میں اترے جنہوں نے مل کر 33 قیمتی رنز جوڑے۔ اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پرعمر اکمل نے ہمت ہار دی انہوں نے54 گیندوں پر 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لئے 192 رنز کا مشکل ہدف دے دیا ہے۔واضح رہے پاکستان ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے ہار چکا ہے اور ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے اسے آسٹریلیا کو ہرانا ضروری ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.