ٹی بی سے آگاہی کا عالمی دن (کل) منایا جائیگا،دنیا بھر میں ہر سال ٹی بی کے 20لاکھ نئے مریضوں کا اضافہ ،6لاکھ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں‘ رپورٹ۔ تفصیلی خبر

اتوار 23 مارچ 2014 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کے خاتمہ کا عالمی دن کل ( پیر ) کو منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے مختلف تقریبات اور واکس کا اہتمام کیا جائیگا جس میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی ۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تپ دق( ٹی بی) کے مریضوں میں سالانہ 4 لاکھ 20ہزار افراد کا اضافہ تشویشناک ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے ۔

(جاری ہے)

گلوبل ٹیوپر کلوسس کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں 6ویں نمبر پر ہے جہاں پر لاکھ میں سے 181افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں ٹی بی کا مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجوہات بے رو ز گاری ہے جن میں غربت /گنجان آبادی، آلودگی اور ڈپریشن قابل ذکر ہیں۔ دنیا بھر میں 2ارب افراد کی ٹی بی کے جراثیم سے متاثرہیں ان میں سے 170کو پھیپھڑوں اور باقی 11کو ہڈیوں، انتڑیوں، مہرے اور دماغ کی ٹی بی ہے اور ان میں سے 6کروڑ کا تعلق پاکستان ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال ٹی بی کے 20لاکھ نئے مریضوں کا اضافہ ہوتا ہے۔ان میں سے 4لاکھ 20ہزار کا تعلق پاکستان سے ہے۔جبکہ ہر سال دنیا بھر میں 6لاکھ افراد مرض ٹی بی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :