راولپنڈی میں قومی ،صوبائی کی تمام سیٹیں مل جاتیں تو منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے زیادہ خوشی ہوتی‘ نواز شریف ،سیٹیں نہ ملنے کے باوجود ہماری محبت اور خدمت کے جذبے میں کمی آئی نہ آئیگی ، وزیر اعظم کی بات پر شرکاء کے قہقہے

اتوار 23 مارچ 2014 16:08

راوالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں دلچسپ گفتگوسے شرکاء محظوظ ہوتے رہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک موقع پر کہا کہ شہباز شریف صاحب کو بھی رہ رہ کر باتیں یاد آتی ہیں جب اس منصوبے بارے بات ہو رہی تھی تو بات نہیں کی اور آج یہاں پر نئی فرمائش کر دی ہے لیکن ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے جس پر شرکاء نے بھرپور قہقہہ لگایا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ایک خاص مدت میں موٹر وے کا منصوبہ مکمل کیا اور شہباز شریف نے لاہور میٹرو بس کو قلیل مدت میں مکمل کر کے ہماری تقلید کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسکراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں راولپنڈی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی آدھی سیٹیں ملی ہیں اگر ساری سیٹیں مل جاتیں تو منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے زیادہ خوشی ہوتی ۔ جس پر شرکاء نے زبردست قہقہ لگایا ۔ و زیر اعظم نے کہا کہ لیکن اسکے باوجود ہماری محبت اور خدمت کے جذبے میں کمی نہیں آئی ہم بلا تفریق کام کریں گے ۔ہم مثالی کارکردگی دکھائیں گے اور جو قائل نہیں ہو سکے تھے وہ آئندہ قائل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :