پشاور میں آٹھ سال بعد سامان حرب کی نمائش ، لوگوں کی بھرپور شرکت

اتوار 23 مارچ 2014 15:25

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) یوم پاکستان کے موقع پر پشاور میں آٹھ سال بعد پاک فوج کے زیر اہتمام سامان حرب کی نمائش منعقد کی گئی جس میں بچے اور بڑے خوب لطف اندوز ہوئے۔ پشاور کے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام آٹھ سال بعد سامان حرب کی نمائش ہوئی نمائش میں ٹینک ، جنگی ہیلی کاپٹرز ، بکتربند گاڑیاں ، توپخانے ، ریڈارز ، اسلحہ اور دیگر جنگی سامان رکھا گیا۔

ان تمام آلات کو قریب سے دیکھنے پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل خالد ربانی تھے جنہوں نے شرکت کر کے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے جنگی سامان کے سٹالز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پاک فوج کے دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر سلامی پیش کی۔یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے بری جوان دس ہزار فٹ کی بلندی سے جہازوں سے چھلانگ لگا کر پیراگلائیڈ کے زریعے نیچے سٹیڈیم پر اترے۔اس کرتب کو دیکھ کر شہری خوشی سے پھولے نہ سمائے ۔عرصہ دراز کے بعد منعقدہ نمائش میں عوام کے لیے مفت داخلہ رکھا گیا ہے تاکہ لوگ اپنی بہادر افواج کے عزم و ہمت سے روشناس ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :