حب حادثہ، جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے نمونے لے لئے گئے

اتوار 23 مارچ 2014 14:02

حب حادثہ، جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے نمونے لے لئے گئے

حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) حب حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے کے نمونے لے لئے گئے ۔حب حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے لئے ڈی این اے کے نمونے لے لئے گئے ہیں، نتائج آنے میں کم سے کم دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ ظفر اعجاز کے مطابق حب حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے لئے ڈی این اے نمونے لے لئے گئے ہیں،

نمونوں کی تصدیق کے لئے ان کو اسلام آباد این آئی ایچ، قومی ادارہ برائے صحت بھیج دیا گیا ہے، سیمپلز کی رپورٹ کے نتائج میں کم سے کم دو ہفتے لگ سکتے ہیں، جاں بحق ہونے والے 35 مسافروں میں ایک کی شناخت کل ہوگئی تھی جبکہ 34 لاشیں جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوچکی ہیں ، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :