سوچ میں تبدیل آئی ہے اور عمر رسیدہ کرکٹرز ٹی ٹونٹی کیلئے مس فٹ تصور نہیں کیے جاتے ‘ مصباح الحق،اب ٹیموں نے سمجھ لیا ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار عمر رسیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن ٹیمیں تشکیل دی جائیں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

اتوار 23 مارچ 2014 13:10

سوچ میں تبدیل آئی ہے اور عمر رسیدہ کرکٹرز ٹی ٹونٹی کیلئے مس فٹ تصور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) پاکستان کے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اب سوچ میں تبدیل آئی ہے اور عمر رسیدہ کرکٹرز ٹی ٹونٹی کیلئے مس فٹ تصور نہیں کیے جاتے اور انہیں انکے تجربے کی وجہ سے اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ کرکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 39 سالہ مصباح الحق نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ٹی ٹونٹی کے جاری میگا ایونٹ میں شریک کئی ٹیموں میں 30 اور اسے سے زائد عمر کے کھلاڑی شامل کیے گیے ہیں جس سے سوچ کی تبدیلی کا پتہ چلتا ہے کہ اب ٹی ٹونٹی کو نوجوانوں کا کھیل تصور نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

اب ٹیموں نے سمجھ لیا ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار عمر رسیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود مصباح الحق ڈومیسٹک سطح پر ٹی ٹونٹی میچز کھیل رہے ہیں اور اپنی ٹیم سوئی ناردرن گیس کی کامیاب قیادت بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو اس فارمیٹ میں ایکشن میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کیونکہ اس سے ان کا کیریئر طویل ہوگا اور سارا سال کھیل سکیں گے۔ واضح رہے کہ 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ 43 سالہ براڈ ہوگ، 39 سالہ براڈ ہوج اور 36 سالہ براڈ ہیڈن کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :