یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے اہل خانہ نے بیٹوں کی رہائی کیلئے حکومت ،طالبان مذاکرات میں پیشرفت سے امیدیں وابستہ کر لیں

اتوار 23 مارچ 2014 13:09

یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے اہل خانہ نے بیٹوں کی رہائی کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اہل خانہ اپنے بیٹوں کی رہائی کیلئے حکومت ،طالبان مذاکرات میں پیشرفت سے امیدیں وابستہ کر لیں ،خصوصی دعاؤں کے ساتھ محافل کا انعقاد اور منتیں بھی مانگی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت اور دونوں اطراف سے قیدیوں کے تبادلوں کی باتیں سامنے آنے کے بعد سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کے اہل خانہ اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اہل خانہ شہباز تاثیر کی رہائی کے لئے امیدباندھے ہوئے ہیں اور اچھی خبر کے لئے بیتاب ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ محافل کا انعقاد اور منتیں بھی مانگی جارہی ہیں۔سلمان تاثیر کے صاحبزادے کو اگست 2011ء میں لاہور جبکہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو گزشتہ سال مئی میں ملتان میں انتخابی جلسے کے دوران اغواء کر لیا گیا تھا۔