آسٹریلوی اداکار کرس ہمس ورتھ کی اہلیہ کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش، کرس ہمس ورتھ جو کہ دو ”تھور“ فلمز کے سٹار کے علاوہ 2012ء میں ریکارڈ ساز فلم ”دی ایوینجرز“ کا بھی حصہ تھے

اتوار 23 مارچ 2014 12:22

آسٹریلوی اداکار کرس ہمس ورتھ کی اہلیہ کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش، ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) آسٹریلوی اداکار کرس ہمس ورتھ کی اہلیہ کے ہاں لاس اینجلس میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بات ”تھور “ کے سٹار کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز کہی۔ ایلیسا پٹاکی نے لاس اینجلس کے کیڈارس سینائی ہسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ان کی پہلے بھی ایک 22 سالہ بیٹی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان روبن باؤم نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ٹی ایم زیڈ سلیبریٹی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بڑی شخصیات کے ہسپتال میں سخت سکیورٹی تھی ، ان کے کمرے کے دروازے کے باہر دو محافظ اور ایک اور محافظ ورتھ کے ساتھ تھا۔ کرس ہمس ورتھ جو کہ دو ”تھور“ فلمز کے سٹار کے علاوہ 2012ء میں ریکارڈ ساز فلم ”دی ایوینجرز“ کا بھی حصہ تھے نے 2010ء میں ہسپانوی ماڈل اداکارہ پٹاکی کے ساتھ شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :