تھر کے قحط زدگان میں امدادی گندم کی فراہمی مسئلہ بن گئی

اتوار 23 مارچ 2014 12:21

تھر کے قحط زدگان میں امدادی گندم کی فراہمی مسئلہ بن گئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) تھر کے قحط زدگان میں امدادی گندم کی فراہمی مسئلہ بن گئی ہے۔ کرایوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہوگئے اور انہوں نے گندم کی مزید گاڑیاں لے جانے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹرز کے مطابق انتظامیہ انھیں گندم کی فراہمی کے بدلے کرایہ نہیں دے رہی ہے جبکہ انکی گاڑیوں کو جبری طور پر پولیس کے ذریعے پکڑ کر کام لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں کمی واقع ہورہی ہے تاہم تحصیل اسپتالوں، دیہی صحت کے مراکز میں سرکاری ڈاکٹروں کی تعیناتی اب بھی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔اس دوران فلاحی اداروں نے اپنی امدادی سرگرمیوں کا دائرہ دور دراز کے علاقوں تک بڑھا دیا ہے جہاں متاثرین کو راشن اور پانی کے ساتھ طبی امداد بھی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :