ہالینڈ میں زرافے نے بستر مرگ پر پڑے خدمت گار کو آخری بوسہ دیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 00:15

ہالینڈ میں زرافے نے بستر مرگ پر پڑے خدمت گار کو آخری بوسہ دیا

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) ہالینڈ میں ایک چڑیاگھر کا ملازم بستر مرگ پر پڑا ہے، اس نے خواہش کی کہ وہ ایک بار اس زرافے سے ملنا چاہتا ہے جس کی وہ خدمت کرتا رہا۔ زرافہ آیا اور اس نے ماریو کو آخری بوسہ دیا۔

(جاری ہے)

کینسر کا مریض 54 سالہ ”ماریو“ زندگی کے دن گن رہا ہے۔

ماریو کو تکلیف میں دیکھ کر اس کے زرافے نے اسے بوسہ دیا۔ اس جذباتی منظر کو ایک شخص نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ ماریو کی درخواست پر اس کو طبی سہولتیں زرافوں کے پنجروں کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :