ایرانی پٹرول کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ اقدامات اٹھائینگے‘وزیر اعلیٰ بلوچستان،حب حادثے میں جاں بحق ہونے افراد میں نیوی اہلکار بھی شامل ہیں، واقعہ کی انکوائری کیلئے ڈی آئی جی کو مقرر کر دیا گیا ،عبد المالک بلوچ

ہفتہ 22 مارچ 2014 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ حب حادثے میں جاں بحق ہونے افراد میں نیوی اہلکار بھی شامل ہیں، واقعہ کی انکوائری کے لیے ڈی آئی جی کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ واقعہ تخریب کاری نہیں ایک حادثہ ہے۔ ایرانی پٹرول کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ اقدامات اٹھائیں گے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے معاوضوں کی ادائیگی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔ یہ کہنا درست نہیں کہ متعلقہ انتظامیہ تاخیر سے جائے وقوع پر پہنچی۔ واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔ انکوائری کے لے ڈی آئی جی کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :