ہالی ووڈ فلم ”سٹیپ اپ آل ان“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ فلم 25 جولائی کو ریلیز ہوگی

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:03

ہالی ووڈ فلم ”سٹیپ اپ آل ان“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ فلم 25 جولائی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ڈانس فلم سیریز ”سٹیپ اپ“ سلسلے کی پانچویں کڑی نئی تھری ڈی فلم ”سٹیپ اپ آل ان“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ٹرش سیئے کی اس رومانٹک ڈانس ڈرامہ فلم کی کہانی گذشتہ حصوں کی طرح ماہر ڈانسرز کے گرد گھوم رہی ہے جو لاس ویگاس میں ہونے والے ایک ڈانس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے پہنچتے ہیں اور اپنی لاجواب پھرتی اور دھواں دھار سٹیپس سے دیگر گروپس کو زیر کردیتے ہیں۔

ڈانس کی خواہش دل میں لئے اپنی منفرد شناخت قائم کرنے کی کوشش کرتے نوجوانوں پر مبنی اس تھری ڈی ڈانس فلم میں ہالی ووڈ اداکار ریان گزمین‘ ایلیسن اسٹونر‘ ایڈم سیوانی‘ کرسٹوفر اسکاٹ اور میری کودا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ 45 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے یہ رومانٹک ڈرامہ فلم 25 جولائی کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :