Live Updates

مرکزی حکومت امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرے،شاہ محمودقریشی، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے پوری قوم دعا گو ہے، بہت جلد عوام خوش خبری سنیں گے، صوبہ ہزارہ کے قیا م کے لیے کمیشن بنایا جائے، اگر نئے صوبوں کی ضرورت پڑی تو پاکستان تحریک انصاف پوراساتھ دیگی،پشاورمیں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرے۔بعض عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انکے خلاف بھرپورایکشن لیناہوگا،پشاور میں نجی سکول کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بعض ملک دشمن عناصرامن کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، حکومت ان عناصر کے خلاف کاروائی کریں تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکیں ۔

مذاکرات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے پوری قوم دعا گو ہے، بہت جلد عوام خوش خبری سنیں گے۔ مذاکرات کے حوالے سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ہے، صوبہ ہزارہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ کے قیا م کے لیے کمیشن بنایا جائے، اگر نئے صوبوں کی ضرورت پڑی تو پاکستان تحریک انصاف انکاری نہیں ہو گی ، عوامی سہولت کے لیے نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے، ان کا کہناتھا کہ صوبوں کے قیام پرکوئی سیاست نہیں چمکائی جائے گی، خیبر پختونخواہ کے گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گورنر تبدیل ہوتے رہتے ہے، گورنر کی تبدیلی پر وفاق نے پاکستان تحریک انصاف اور نہ ہی خیبر پختونخوا کی حکومت سے کوئی رابطہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر خیبر پختونخواہ کی حکومت سے مشاورت کی جائیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے خیبر پختونخواہ کی کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے کہاکہ کابینہ میں تبدیلی کوئی بڑی بات نہیں یہ معمول کی بات ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات