وزیراعلیٰ پنجاب کا بحریہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس، پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بحریہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پرتشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ نجمہ کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے- دریں اثناء پولیس نے گھر کے مالک اور اس کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے-