Live Updates

علامہ اقبال اور قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں وطن عزیز کی تعمیر کی ضرورت ہے،عمران خان،موجودہ صورتحال کاادراک کرنا چاہیے، نوجوان علامہ اقبال کے خوابوں اور قائد اعظم  کے افکار سے آگاہی حاصل کریں،سربراہ عمران خان کایوم پاکستان پرپیغام

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نظریہ پاکستان کی تذکیر کی دعوت دیتے ہوئے علامہ اقبال اور قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں وطن عزیز کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ 23مارچ کے تاریخی دن پر اس عمل کی شدید ضرورت ہے کے نظریہ پاکستان جو کہ مسلمانانِ ہند کے عظیم اتحاد اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا کی تذکیر کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کی موجودہ صورتحال کاادراک کرنا چاہیے اور ان تمام عوامل کا بھی احاطہ کرنا چاہیے ان کی وجہ سے ملک و قوم کو انتہائی ناگفتہ بہ صورت حال کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوان شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں اور قائد اعظم  کے افکار سے آگاہی حاصل کریں اور ان کی روشنی میں مثالی ریاست کے قیام کے نظریے کو سمجھیں تاکہ انہیں نظریہ پاکستان کا شعور حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ ہم ایک متنوع قوم ہیں جسے اللہ رب العزت نہیں وسائل اور قابلیت سے مالا مال کیا ہے، چنانچے آئیں اور اپنی حیثیت اور قوت کو پہچانیں۔ ان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اپنے مقاصد میں بالکل یکسو ہے اور پاکستانی عوام خصوصاً نوجوانوں کی حمایت کے بل بوتے پر انشاء اللہ سرخرو ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات