وزیراعلیٰ سے مور یشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے پاکستان میں موریشسکے ہائی کمشنر محمد راشادنے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور موریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین وفود کا زیادہ سے زیادہ تبادلہ ہونا چاہیے۔