اندھیرے، بدامنی اور معاشی ناہمواری ہمارا مقدر نہیں، عوام کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے‘ شہباز شریف، دانش سکول، میٹرو بس پراجیکٹ، آشیانہ اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق د کرامیر اور غریب میں خلیج کم کرنے کی کوشش کی ہے، کل تحریک آزادی کے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانیں دیکر علیحدہ وطن حاصل کیا، وزیراعلیٰ کا یوم پاکستان پر پیغام
ہفتہ 22 مارچ 2014 18:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی کی تحریک کا اس حوالے سے اہم ترین دن ہے کہ اس روز مسلم لیگ کے جھنڈے تلے برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی منزل کا تعین کیا، لاہور کے منٹو پارک میں ہونے والے تاریخی جلسے میں جو قرارداد منظور کی گئی وہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے تصور کی عملی شکل تھی،اس قرارداد کے بعد مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک جوش اور جذبے کے ساتھ چند برس کے اندر اپنے الگ وطن کے قیام کی منزل حاصل کر لی، کل کا دن دراصل تحریک آزادی کے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے خون کے نذرانے دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے انگریزوں سے آزادی کی منزل تو حاصل کر لی لیکن ابھی تک آزادی کے ثمرات سے استفادہ نہیں کر سکے۔
(جاری ہے)
قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ ابھی ادھورا ہے جسے مکمل کرنے کیلئے ہمیں من حیث القوم اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔ ہمارے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان کیلئے جو قربانیاں دیں وہ اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے مقاصد پوری طرح حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے۔ دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی کے بحران، کرپشن اور قومی اداروں کی زبوں حالی جیسے مسائل درپیش ہیں تاہم موجودہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث پاکستان آج دو طبقوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ کل کے دن ہمیں خود سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ کیا ایسے پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے جدوجہد کی اور لاکھوں افراد نے اپنی جانیں قربان کیں؟ یہ بات طے ہے کہ غریب اور امیر کے پاکستان میں فرق ختم کئے بغیر آزادی کے ثمرات پوری طرح حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ اب کھوکھلے نعرے لگانے اور خالی دعوے کرنے کا وقت گزر چکا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور ہم ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے کر بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کا قیام، میٹرو بس پراجیکٹ، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینا، خدمت کارڈ کے اجراء کا منصوبہ، ہیلتھ انشورنس اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ایسے اقدامات ہیں جن کی بدولت معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ ابتدائی اقدامات ہیں۔ ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب سفر شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی منزل دور ہے جس کیلئے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے، بدحالی، بدامنی اور معاشی ناہمواری ہمارا مقدر نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ملک کو آگے کی طرف لے جائیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.