حکومت صرف سیاست کے بدلتے موسموں ہی نہیں،قدرت کے موسموں کو بھی پہچانتی ہے، چودھری محمد برجیس طاہر،پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پرکشش ترین ملک بن سکتا ہے، افسوس سابق حکومتوں نے اس ضمن میں مثالی کام نہیں کیا، وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان

ہفتہ 22 مارچ 2014 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ ہماری حکومت صرف سیاست کے بدلتے ہوئے موسموں کو ہی نہیں بلکہ قدرت کے موسموں کو بھی پہچانتی ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے پنجاب بھر میں جشن بہاراں کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا ملک نہ صرف موسمی اور قدرتی اعتبار سے خوبصورت ہے بلکہ قدرت نے اسے بہترین لسانی اور ثقافتی دولت سے بھی مالا مال کررکھا ہے ۔

یہ بات انہوں نے صفدر آباد میں جشن بہاراں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ ( ن) کھیلوں کے علاوہ ثقافت کے فروغ پر بھی یقین رکھتی ہے اگر ہماری ثقافت کو درست انداز میں اجاگر کیا جائے تو پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پرکشش ترین ملک بن سکتا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے اس ضمن میں مثالی کام نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :