بھارتی اداکارہ چترانگدا سنگھ فلم کیلئے بنگالی زبان سیکھیں گی

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) بھارتی اداکارہ چترانگدا سنگھ فلم کیلئے بنگالی زبان سیکھیں گی۔ ان کے مقابل نواز الدین صدیقی کو مرکزی کردار دیا گیا ہے- بالی ووڈ اداکارہ چترا نگدا سنگھ فلم میں اداکاری کیلئے بنگالی زبان سیکھیں گی۔

(جاری ہے)

چترانگدا سنگھ کو کشن نندی نے اپنی فلم میں کاسٹ کیا ہے۔ اس کا کامیڈی تھرل فلم میں ان کے مقابل نواز الدین صدیقی کو مرکزی کردار دیا گیا ہے۔ سنجیدہ اور منفرد طرز کے کرداروں کے حوالے سے معروف نواز الدین صدیقی اس بار کامیڈی کردار میں دکھائی دینگے۔ چترانگدا سنگھ اور نواز الدین پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ شامل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :