ہالی وڈ فلم دی ہیرو آف کلر سٹی کا ٹریلر جاری

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) ہالی وڈ کی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم دی ہیرو آف کلر سٹی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کارفرینک گلیڈ اسٹون کی اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے معروف ہالی وڈ اداکاروں کرسٹینا ریکی، روزی پیرز، کریگ فرگوسن اوروین بریڈی کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میکس ہاورڈ اور جان ڈی ایراکلس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رنگ برنگے کریونز کے گرد گھومتی ہے جو ہررات کو بین نامی بچے کے روم سے نکل کر کلر سٹی جاتے ہیں اور اب انہیں کلر سٹی میں مونسٹرز کا سامنا ہے جو انکے رنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور یہ اینیمیٹڈ فلم منگولیا پکچرز کے تحت رواں سال تین اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :