نرگس فخری کا اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے سے انکار

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:18

نرگس فخری کا اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) پاکستانی نژاد امریکی ماڈل اور اداکارہ نرگس فخری نے ہالی وڈ فلم کیلئے اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

نرگس فخری کو اکشے کے مقابل فلم ”کھلاڑی 786” میں کاسٹ کیا جانا تھا لیکن نرگس فخری کی مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے زیادہ مطالبات کے سبب یہ ڈیل نہ ہوسکی۔ اکشے نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نرگس فخری کو اپنی فلم میں کاسٹ کرینگے۔ انہوں نے پھر فلم ”شوقین” بنانے کا اعلان کیا اور نرگس کو اس میں اہم کردار کیلئے کاسٹ کیا، تاہم ہالی وڈ فلم میں کام کی پیشکش ہونے پر نرگس نے اکشے کے ساتھ اداکاری سے معذرت کرلی ۔

متعلقہ عنوان :