بالی ووڈ فلم” پرانی جینز“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء)نوجوانی کی مستیوں اوردوستوں کی شرارتوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم” پرانی جینز“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کی کہانی نوجوان دوستوں کے سنہری دنوں کے گرد گھومتی ہے جب وہ زمانے کی ہر فکر سے آزاد زندگی کے مزے اڑاتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی دوران دلوں میں پیار کی کونپلیں پھوٹتی ہیں لیکن دو دوست ایک ہی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے بعد دوستی میں پڑتی ہیں دراڑیں اور محبتیں بدل جاتی ہیں نفرتوں میں۔

فلم کے ہدایت کار تنو شری چتر جی ہیں اور مرکزی کردار ”لو یو سونیو“ سے بالی و وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار تنوج وروانی ، اداکارہ ادتیہ سیل اور ازابیل نبھارہی ہیں۔ نئے نوجوان فنکاروں کی نئی نئی فنکاری یکم مئی کوسینما کے پردوں کی زینت بنے گی اور دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ کی یہ نئی جوڑی کیاگل کھلاتی ہے۔