3 ماہ کا پیرول ختم ہونے پر سنجے دت جیل چلے گئے

ہفتہ 22 مارچ 2014 14:07

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت مسلسل 3 ماہ تک ملنے والے پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد پونے کی یروڈا جیل چلے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت 30 روز کا مسلسل تیسرا پیرول ختم ہونے کے بعد ہفتہ کے روز پونے کی یروڈا جیل منتقل چلے گئے ہیں، اداکار مزید پیرول لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

سنجے دت کو 20 دسمبر کو ایک ماہ کے پیرول پر رہا گیا تھا لیکن اس کے بعد ان کے پیرول میں 2 بار ایک، ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہو چکی تھی۔ اس سے قبل بھی سجنے دت کو گزشتہ برس اکتوبر میں ان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو ممبئی میں 1993 میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ برس 6 سال قید کی سزا ایک سال کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :