وزیراعلی بلوچستان نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 12:53

وزیراعلی بلوچستان نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) وزیراعلی بلوچستان نے حب میں آر سی ڈی ہائی وے پر ٹریفک حادثہ کی متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیا ہے اور واقعہ کی فوری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حب حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرین کی بھر پور تعاون کی جائے کی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :