سندھ کے مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی حالت کشیدہ اور ہڑتال
ہفتہ 22 مارچ 2014 11:39
نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) نوشہروفیروز میں جسقم رہنما مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کی ہلاکت کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی حالت کشدہ ہیں اورہڑتال ہے۔گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد نوشہرو فیروز کے مختلف شہروں ، مورو ، بھریا روڈ ، محراب پور اور پڈعیدن میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے تمام کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔ پڈعیدن میں گزشتہ روز کی کشیدگی کے باعث رینجرز تعنیات کردی گئی ہے۔
(جاری ہے)
جام شورو میں مہران یونی ورسٹی اور لیاقت یونی ورسٹی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ لاڑکانہ ، رتو ڈیرہ ، شہداد کوٹ ، اور دیگر علاقوں میں ہڑتال جاری ہے۔چھوٹے بڑے کارباری مراکز بند ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری کا گشت بڑھا دیا گیا۔نواب شاہ ، دادو، جیکب آباد اور کشمور میں بھی کاروباری زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر سے ٹریفک غائب ہے۔جمعہ کی صبح نوشہروفیروز کے علاقے بھریا میں کار سے پراسرار طور پر مرحوم جسقم چئرمین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور ساتھی سلیمان ودھو کی لاشیں ملی تھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.