خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تحریک متفقہ طورپر منظورکرلی، اراکین نے اپنی تنخواہ 38ہزارسے بڑھاکر ایک لاکھ دوہزار روپے کرلی

جمعہ 21 مارچ 2014 22:01

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تحریک متفقہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک متفقہ طورپر منظورکرلی،صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین نے اپنی تنخواہیں 38ہزارسے بڑھاکر ایک لاکھ دوہزار روپے کرلیں صوبائی اسمبلی میں جے یوآئی کے رکن مفتی سید جانان نے ایک تحریک پیش کی جس کو حکومت اوراپوزیشن اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا نئی تحریک کے تحت خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں 38ہزارسے بڑھاکر ایک لاکھ دوہزار روپے کردی گئی ہے ۔

مسودے کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی بنیادی تنخواہ بارہ ہزار کے بجائے اب18ہزار اورہاؤس رینٹ30ہزار روپے کردیا گیا ہے

۔مفتی سید جانان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوااراکین اسمبلی کی تنخواہ سب سے کم ہے بلوچستان میں اراکین اسمبلی پانچ لاکھ روپے تک تنخواہیں وصول کررہے تھے جبکہ صوبائی اسمبلی کے اراکین صرف38ہزار روپے لے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی ٹیلیفون بلوں کی مد میں پانچ ہزار روپے کے بجائے دس ہزار روپے وصول کرینگے اسی طرح سپیکرکی تنخواہ میں بھی خاطرخواہ اضافہ کیاگیاہے سرکاری گھررکھنے کے باوجود ہاؤس رینٹ کی مد میں 70ہزار روپے سپیکروصول کرینگے سپیکر کی بنیادی تنخواہ 30ہزار سے بڑھاکر80ہزار روپے کردی گئی ہے اسی طرح وہ روزانہ ایک ہزار روپے الاؤنس کے بجائے اب دو ہزار روپے وصول کرینگے اسی طرح ڈپٹی سپیکر کی بنیادی تنخواہ 27ہزار سے بڑھاکر54ہزار کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :