ٹی 20 ورلڈ کپ،قومی کرکٹ ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں ناکام، بھارت نے ’ایشیا کپ ‘ کی شکست کا بدلہ لے لیا، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست
جمعہ 21 مارچ 2014 21:42
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور ورلڈ کپ کی طرح ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان سے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
(جاری ہے)
شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور کامران اکمل کے رن آﺅٹ سے شروع ہونے والی ’داستان‘ صہیب مقصود کے رن آﺅٹ پر ختم ہوئی، قومی بلے باز مقررہ20 اوورز میں 130 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے، عمر اکمل نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔
قومی بلے بازوں نے 120 گیندوں کے اس میچ میں مجموعی طور پر 51 گیندیں ضائع کر دیں اور صرف 69 گیندیں کھیل کر 130 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 جبکہ کمار، شامی اور جدیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف اٹھارہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی نے 36 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں سریش رائنا نے 35 اور شیکھر دھون نے 30 رنز بنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.