خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کی قرارداد پیش

جمعہ 21 مارچ 2014 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کی قرارداد پیش کی گئی۔تحریک انصاف کے رکن سردار ادریس نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ سمیت نئے صوبوں کے قیام کے لیے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔